LIVE

مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے

ویب ڈیسک
August 11, 2021
 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے ہوگئی۔

فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں اور یہ  شادی دو ہفتوں کے بعد لندن میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں دلہے کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر)صفدر شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لندن آنے کیلئے مریم اورکیپٹن(ر)صفد حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔