LIVE

واٹس ایپ ڈی پی پر جھگڑے نے نوجوان کو اسپتال پہنچا دیا

ویب ڈیسک
August 16, 2021
 

 حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک نئے تنازعے کو جنم دے دیا:فوٹوفائل

عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے جہاں بے شمار فائدے ہیں وہاں تصاویر وائرل ہونے اور ہیکنگ کے پیش نظر کئی نقصانات کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

بھارت میں حال ہی میں واٹس ایپ کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوا جہاں حیدرآباد دکن میں واٹس ایپ کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے اکرم نامی شخص نے اپنی واٹس ایپ ڈی پی پر محسن کی کزن کی تصویر لگادی تھی جس پر محسن نے سخت اعتراض کرتے ہوئے اکرم کو ڈی پی فوری طور پر ہٹانے کا کہا اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ کی۔

اکرم کے انکار پر دونوں کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا اور اکرم اور اس کے ساتھیوں نے محسن کو پیٹنا شروع کردیا جب کہ اس دوران اس پر چاقو سے بھی وار کیے گئے جس  کے نتیجے میں محسن نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محسن کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 دوسری جانب اکرم کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔