LIVE

انیل کپور کی بیٹی کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
August 17, 2021
 

بھارتی اداکار انیل کپور کی اپنی بیٹی فلم پروڈیوسر ریا کپور کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بالی وڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان کی جانب سے ویڈیو انسٹاگرام پر کچھ گھنٹے قبل شیئر کی گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو ریا کپور کی شادی کی ایک پارٹی کی ہے جو انیل کپور نے اپنے جوہو والے گھر میں منعقد کی تھی جب کہ ویڈیو میں دونوں باپ بیٹی سونم کپور کے گانے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے پر رقص کررہے ہیں۔

فرح خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ان کے ڈانس کو سراہا۔

خیال رہے کہ انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن ریا کپور کی شادی اپنے بوائے فرینڈ کرن بولانی سے 14 اگست کو سادگی سے ہوئی جس میں کچھ دوستوں سمیت رشتے داروں نے شرکت کی۔