LIVE

پی ٹی وی کی اینکرز کے حجاب کرنے سے متعلق فواد چوہدری کا ردعمل

ویب ڈیسک
August 19, 2021
 

فواد چوہدری نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی______فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر خواتین اینکرز کے حجاب پہننے سے متعلق  خبروں پر وضاحت دے دی۔

پی ٹی وی پر نیوز اینکرز کو حجاب میں ملبوس دیکھا گیا تو سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی وی پر نیوز پریزینٹرز کیلئے حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور اِن خبروں کی تردید کردی۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اینکرز اور پریزینٹرز پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ نافذ نہیں کرسکتے۔