LIVE

ویڈیو: جم اور پارک میں تفریح کے بعد طالبان کے آئسکریم پارلر میں ڈیرے

ویب ڈیسک
August 20, 2021
 

 افغانستان کے دارالحکومت کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کی جم میں ورزش کرتے اور پارک میں جھولے لیتے ہوئے ویڈیوز سامنے آئی تھیں تاہم اب طالبان کی آئس کریم پارلر کی بھی کچھ تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں۔

ویڈیو میں چند طالبان کو آئسکریم پارلر میں بیٹھے آئسکریم کھاتے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

جب کہ افغان طالبان کی آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے یہ تصویر بھی خاصی وائرل ہے جس پر مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔