LIVE

راکھی ساونت کے پیچھے کتے پڑگئے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
August 23, 2021
 

راکھی کی شیئر کی گئی ویڈیووائرل ہوگئ:فوٹوفائل

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے پیچھے کتے پڑگئے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی ہاؤس کے لیے جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں راکھی کو پیچ کلر کی پروں والی سلیولیس میکسی ہاتھ میں اٹھائے جاتا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران اداکارہ کے پیچھے کتوں کو آتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں راکھی نے لکھا کہ جب میں بگ باس کے او ٹی ٹی ہاؤس میں انٹری کے لیے جارہی تھی اس وقت میرے پیچھے کتے پڑگئے۔

راکھی کی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔