LIVE

عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے: اسلامی تعاون تنظیم

ویب ڈیسک
August 23, 2021
 

او آئی سی کا اجلاس جدہ میں ہوا: فائل فوٹو

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوا جس میں افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کی گئی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے افغانستان میں آئی ڈی پیزکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں۔

او آئی سی کا کہنا ہےکہ افغان قیادت اور عالمی برادری افغانستان کودوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے۔

کابل پر طالبان کا کنٹرول

خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔

طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔