LIVE

راولپنڈی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مفتی گرفتار

ویب ڈیسک
August 23, 2021
 

 راولپنڈی پولیس نے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو  ایک ہفتے بعد  گرفتار کرلیا۔

خیال رہےکہ راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں واقع ایک مدرسے میں 16 سالہ طالبہ کو مدرسےکے معلم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 طالبہ نے الزام عائد کیاکہ ایک خاتون استاد نے بھی ملزم کا ساتھ دیا، اس سے پہلے بھی ایک طالبہ سے زیادتی کی گئی۔

طالبہ پر تشدد اور زیادتی کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تاہم متعدد کوششوں کے باجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔آج مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز نے ضلعی عدالت میں ضمانت کی درخواست کی جس پر عدالت نے 30 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو اپنی گرفتاری سے بچنےکے لیے مزاحمت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق مدرسےکے دیگر اساتذہ اور عملے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اور ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم شاہ نوازکےبھائی، بھتیجے اور منتظم مدرسہ کے بیٹےکو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاگیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کیا گیا ہے، ایک میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔