LIVE

پاکستانی روپیہ کمزور، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
August 23, 2021
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: فائل

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 164 روپے 43 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافے سے 165 روپے ہے۔ 

بشکریہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان