LIVE

مریم نواز کے بیٹے نے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہی کیوں ڈیلیٹ کی؟

ویب ڈیسک
August 25, 2021
 

انسٹاگرام پر جنید صفدر کی جانب سے اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی گئی: فوٹو انسٹاگرام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد فوراًہی ڈیلیٹ کردی۔

انسٹاگرام پر جنید صفدر کی جانب سے اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی گئی تاہم کچھ ہی سیکنڈز بعد جنید صفدر نے اس تصویر کو انسٹا فیڈ سے ڈیلیٹ کرکے پروفائل پکچر کے طور پر سیٹ کردیا تھا۔

اسکرین گریب

جنید صفدر نے نجی ویب سائٹ کو تصویر ڈیلیٹ کرنے کی خاص وجہ نہیں بتائی بلکہ ان کا کہنا تھا کہ جس تصویر کو انہوں نے ڈیلیٹ کیا اس کے پکسلز کچھ اچھے نہیں تھے۔

اسکرین گریب

جنید صفدر نے بتایا کہ اچھے پکسلز کے ساتھ تصاویر انہیں بذریعہ ای میل موصول ہوں گی جس کے بعد انسٹافیڈ پر شیئر کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ جند صفدر  اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔