LIVE

ملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
August 25, 2021
 

10 گرام سونے کی قدر بھی 94 ہزار 307 روپے پر برقرار ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی۔

فی تولہ سونا گزشتہ روز کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے پر برقرارہے۔

10 گرام سونے کی قدر بھی 94 ہزار 307 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 794 ڈالر فی اونس ہے۔