LIVE

ورلڈ بینک سے قرض لیکر کراچی والوں کیلئے بنایا گیا منصوبہ کمرشل کردیا گیا

ریاض اینڈی
August 28, 2021
 

کراچی میں تین کالجز اورعجائب گھر کے درمیان بنا پیپلزاسکوائرکا منصوبہ فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔

ورلڈ بینک سے قرض لے کر کراچی کے شہریوں کیلئے بنائے گئے منصوبے کو کمرشل بنادیاگیا ہے۔

کروڑوں روپے سے تعمیر اسکوائر میں بینچیں اکھاڑ کر تخت، میز اورکرسیاں رکھ دی گئی ہیں جبکہ داخلی راستے پر ریسٹورنٹ کا لوگو بھی نصب کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بنائے گئے اس منصوبے پر 10کروڑ ڈالرکی لاگت آئی ہے جس کا افتتاح 14 اگست 2020 کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔