LIVE

ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، روپیہ کمزور

ویب ڈیسک
August 30, 2021
 

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 34 پیسے اضافے سے 165 روپے 96 پیسے پر بند ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔ 

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 34 پیسے اضافے سے 165 روپے 96 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے اضافے سے 166 روپے 90 پیسے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان