LIVE

سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کی ہم شکل کے چرچے

ویب ڈیسک
August 31, 2021
 

جہاں نیہا گلوکاری کی شوقین ہیں وہیں بپاشا فوٹوگرافی کا شوق رکھتی ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ہم شکل کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بپاشا ایکسوم کے انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں فالوورز ہیں جب کہ ان کے اکاؤنٹ پر گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانوں پر  بنائی گئی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

ان کی ویڈیوز  پر اکثر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بپاشا کو نیہا کی ہم شکل قرار دیا ہے۔

نیہا گلوکاری کی شوقین ہیں تو  بپاشا فوٹوگرافی کا شوق رکھتی ہیں جو کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی درج ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیہا اور  بپاشا کے گالوں پر  پڑنے والا ڈمپل ان دونوں کو ایک دوسرے کی طرح دکھاتا ہے۔

بپاشا کی کئی ویڈیوز میں ناصرف انہیں نیہا کے گانے کے بول دہراتے دیکھا گیا بلکہ انہوں نے گلوکارہ کا ہی انداز  اپنایا۔