LIVE

راکھی ساونت ’حجاب‘ پہن کر کیوں گھومنے لگیں؟

ویب ڈیسک
August 31, 2021
 

گزشتہ روز اداکارہ کی ممبئی میں حجاب اورعبایا پہن کر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے— فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ‘حجاب’ پہن کر جم آنے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔

راکھی ساونت تنازعات کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور آئے روز اپنے بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی اداکارہ کی ممبئی میں حجاب اورعبایا پہن کر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

راکھی ساونت حجاب پہن کر جم پہنچی تھیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حجاب پہننے کی وجہ بھی بتائی۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ یہ حجاب ان کی دوست نے تحفے میں دیا اور یہ پہن کر جم آئی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جم کے کپڑے پہنے ہیں تو اس پر عبایا پہن کر گھر سے نکلی ہوں۔