LIVE

صوابی میں فائرنگ سے معروف پشتوگلوکار کفایت شاہ جاں بحق

ویب ڈیسک
September 03, 2021
 

کفایت شاہ باچہ کا شمار پشتو کے مقبول گلوکاروں میں ہوتا تھا،فوٹو: فائل

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے زیدہ میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

کفایت شاہ باچہ اپنی منفرد آواز اور لہجے کے باعث پشتو موسیقی سننے والوں میں علیحدہ مقام رکھتے تھے اور ان کا شمار پشتو کے مقبول گلوکاروں میں ہوتا تھا۔