LIVE

کراچی، حیدرآباد میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
September 06, 2021
 

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے: فائل فوٹو

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور شادی ہالز میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی  ہے۔

محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بازار، مالز، تعلیمی اداروں اور پارکوں میں بھی ماسک کا استعمال لازمی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، عوامی مقامات میں جہاں ممکن ہو وہاں ماسک مفت تقسیم کیے جائیں جب کہ ماسک پہننے کی آگاہی کے لیے بینرز اور اعلانات کی مہم چلائی جائے۔