LIVE

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک
September 09, 2021
 

بی سی سی آئی  نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے— فوٹو:بی سی سی آئی ٹوئٹر

بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے ۔

بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ  میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے ایل راہول ، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر ریشبھ پنٹ،ایشان کشن،ہاردک پانڈیا،راویندرا جڈیجا،راہول چاہر، راوی ایشون ، اکشر  پٹیل ،ورون سی ،جسپریت بمراہ ،بھوونیشور کمار اور  محمد شامی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ 3 ریزور پلئیرز  شریاس ائیر ،دیپک چاہر اور شار دل ٹھاکر  بھی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی بھی  بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں مگر وہ بحیثیت کھلاڑی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے مینٹور (Mentor)کے طور پر  ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ شائقین دھونی کا بحیثیت مینٹور  ٹیم کے ساتھ ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ  24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔