LIVE

سعودیہ کا امریکا کے 9/11 سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

ویب ڈیسک
September 09, 2021
 

سعودی حکومت نے  امریکا کے  11 ستمبرکے دہشت گرد حملوں سےمتعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب نےسانحہ 11 ستمبر کے معاملے پر ہمیشہ شفافیت پرزوردیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق، توقع ہے کہ خفیہ دستاویزات سامنے آنے سے سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد الزامات ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔

امریکی صدر کا 9/11 سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں   11 ستمبر  2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم دیا ہے۔

امریکی صدر نے  حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔