LIVE

خود کو فالو کرنے والے ان چاہے افراد کو کیسے ہٹائیں؟ ٹوئٹر نے فیچر جاری کردیا

ویب ڈیسک
September 09, 2021
 

ٹوئٹر کا مذکورہ فیچر فی الحال ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے__فوٹو فائل

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنے کسی بھی فالوور کو بلاک کیے بغیر اسے فالوورز کی فہرست سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر کا مذکورہ فیچر فی الحال ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، یہ آپشن اس صارف کو آپ کی مستقبل کی پوسٹس دیکھنے سے روکتا ہے۔

کسی بھی دوست یا عام شخص کو اپنے فالورز کی فہرست سے ہٹانے کے لیے آپ اس آزمائشی فیچر کا استعمال کرسکتے ہیں جس کیلئے صارفین اپنی پروفائل پر جا کر 'فالوورز' پر کلک کر سکتے ہیں پھر تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کریں اور 'اس فالوور کو ہٹائیں' والے آپشن کا انتخاب کرلیں۔

مذکورہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ان فالو کیے جانے والے شخص کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جائے گی لیکن اگر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں ان فالو کردیا گیا ہے تو ان کے پاس دوبارہ فالو کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

مذکورہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔