LIVE

خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے افغانستان میں بےوقوف بنے، ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر پھرتنقید

ویب ڈیسک
September 12, 2021
 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجی انخلا پر ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیے۔

سابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بےوقوف بنے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماؤں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہو رہا تھا۔