LIVE

منال خان کو کتنا حق مہر مِلا؟

ویب ڈیسک
September 13, 2021
 

کچھ روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے حق مہر کے حوالے سے صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر منال اور احسن کی شادی کے عالیشان وینیو سے لے کر ہر لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز سے مداح خوب محظوظ ہوئے تاہم حال ہی میں اداکارہ کے نکاح کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں مولوی صاحب کو 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے سنا گیا، جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ منال کیلئے احسن کی جانب سے دو لاکھ روپے حق مہر طے کیا گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن کے ساتھ ہوا جب کہ گزشتہ شب دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی۔