LIVE

یو ایس اوپن ٹینس کا فائنل، روسی کھلاڑی نے جوکووچ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ویب ڈیسک
September 13, 2021
 

یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دیکر عالمی نمبر ایک کا سال کے تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

گزشتہ دو گرینڈ سلم فائنل ہارنے والے ڈینئل میدیدویو نے یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔

سربیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ اس سال ہونے والے تین بڑے ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے ہیں اور وہ اپنے کیرئیر کا 21 واں ٹائٹل جیتنے کے لیے روسی کھلاڑی کے مدمقابل تھے۔

اگر جوکووچ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت جاتے تو وہ دنیا کے چھٹے اور 1969 کے بعد ایک سال کے دوران ٹینس کے چاروں بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔