LIVE

سوئی سدرن نےکل سے 4 دن تک گیس قلت کا اشارہ دیدیا

ویب ڈیسک
September 13, 2021
 

 قلت پر قابو نہ ہوا تو نان ایکسپورٹ صنعتوں کی گیس بھی کم کریں گے،ایس ایس جی سی،فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)  نےکل سے 4 دن تک گیس قلت کا اشارہ دے دیا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق ایل این جی ٹرمینل پرکام کے سبب 4 دن گیس کی قلت ہوگی، کل 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک مختلف علاقوں میں گھروں میں بھی گیس  کی کمی ہوسکتی ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک اور نوری آباد پاورکمپنی کو گیس فراہمی کم ہوگی، فوجی فرٹیلائزر کو بھی گیس کی فراہمی کم کی جاسکتی ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق قلت پر قابو نہ ہوا تو نان ایکسپورٹ صنعتوں کی گیس بھی کم کریں گے۔