LIVE

ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 14, 2021
 

10 گرام سونےکی قدر 342 روپے اضافے سے 96 ہزار 622 روپے ہوگئی ہے،فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 342 روپے اضافے سے 96 ہزار 622 روپے ہوگئی ہے۔ 

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونےکی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔