LIVE

’الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے‘

ویب ڈیسک
September 15, 2021
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام دنیا کے بہت سے ملکوں میں رائج ہے اور  ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ووٹنگ مشین کے ذریعے عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اجنبی کام نہیں، یہ نظام بہت سے ممالک میں رائج ہے لیکن یہ واضح ہے کہ پارلیمنٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کو ابھی ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات پر بحث اور قانون سازی کرنی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابات کو دھاندلی سے محفوظ کرنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔