LIVE

کراچی سے ملتان جانیوالی زکریا ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی

افضل ندیم ڈوگر
September 16, 2021
 

بوگی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر ہوئی: فوٹو جیونیوز

کراچی سے ملتان روانگی کے لیے تیار بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔ 

بوگی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر ہوئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو ملتان کے لیے روانہ کیا جانا تھا، ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ رہی تھی کہ اس دوران پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔ 

ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کی وجہ سے کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کاشیڈول متاثر نہیں ہوا۔