LIVE

سات ماہ سے ملک میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، فیصل سلطان کادعویٰ

ویب ڈیسک
September 17, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، رواں ماہ ہونے والی قومی پولیو مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج سے مہم شروع ہوگئی ہے جبکہ 20 ستمبر سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ پولیو مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم میں میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔