LIVE

ویڈیو: کیا آپ نے طالبان کے درمیان کرسیوں کا مقابلہ دیکھا ہے؟

ویب ڈیسک
September 18, 2021
 

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جنہوں نے صارفین کی خوب توجہ سمیٹی۔

ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو کچھ گھنٹے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی ضیا شہریار کی جانب سے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین طالبان پہیوں والی کرسیوں پر براجمان ہیں اور کرسیوں کی مدد سے ایک دوسرے کو ٹکر ماررہے ہیں جب کہ ایک شخص ان کی ویڈیو بنارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین طالبان کو یوں کھیلتا دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

دوسری جانب ایک افغان نشریاتی ادارے نے چند مسلح طالبان جنگجوؤں کی تصویر شیئر کی جس میں وہ افغانستان کے شہر بامیان کی بندِ امیر جھیل میں کشتیوں پر سیر کررہے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی طالبان کی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن میں وہ کبھی پارک میں جھولوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے تو کبھی ایمیوزمنٹ پارک میں الیکٹرک کار چلاتے نظر آئے ہیں۔