LIVE

’ملکی وقار مجروح ہو گا‘، حکومت کا وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار

ویب ڈیسک
September 20, 2021
 

وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر اور ملکی وقار مجروح ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا۔