LIVE

کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی

ویب ڈیسک
September 22, 2021
 

کے الیکٹرک نے درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی، نیپرا— فوٹو:فائل

کراچی میں بجلی کی تقیسم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک  نے فی یونٹ بجلی 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.76 ارب روپے مانگے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔