LIVE

ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت،کراچی پولیس نے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنا شروع کردیے

ویب ڈیسک
September 23, 2021
 

کراچی میں پولیس نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونےکی صورت میں صرف انتباہ کرکے چھوڑ دیا جائےگا ۔

اے آئی جی آپریشنز نے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیزکو خط کےذریعے آگاہ کردیا ہے۔

ادھرسکھر میں گذشتہ روز  ویکسین کارڈ نہ ہونے پرگرفتارکیےگئے 91 افراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، تمام افرادکو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔

 ان افراد کو مارکیٹ ، شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گيا تھا ، ان کے خلاف 16 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہيں۔