LIVE

ترین گروپ کے ایک اور ایم پی اے کا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

جہانگیر ترین گروپ کے ایک اور  رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ گئے۔

خرم لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ عثمان بزدار نے انہیں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مخالفین کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔