LIVE

کراچی پولیس کی کارروائی، کورونا ویکسین لگوائے بغیر گھومنے والے 2 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی اور دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور مقدمہ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈویژنل کمشنرز کوخط لکھا تھا جس میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج اور جرمانے عائد کرنے کاکہا گیا ہے۔