LIVE

پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بنا پیسے دیے کھانا کھانا بھاری پڑگیا

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بنا پیسے دیے کھانا کھانا بھاری پڑگیا۔

جیو نیوز کے مطابق، کھانا کھاکر بل ادا نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں ٹھیلے سےکھانا کھاکر بل ادا نہ کرنے والے چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) راولپنڈی ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے، معذرت کی اور کھانے کا بل بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کے چار اہلکاروں نے ٹھیلے والے سے کھانا کھا کر بل نہیں دیا تھا۔