LIVE

گزشتہ رات کراچی کے آسمان پر گہرا "مون ہالو " دیکھا گیا

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

نمی کا زائد ہونا اچھے تھنڈر سیلز بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: گزشتہ رات شہر قائد میں آسمان پر گہرا "مون ہالو " دیکھا گیا۔

ماہرین موسمیات نے بھی کراچی کے آسمان پر گہرے مون ہالو  کو دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مون ہالو زمین کی بالائی سطح پر بہت زیادہ اونچائی پر زائد نمی کی موجودگی کے باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ نمی کا زائد ہونا اچھے تھنڈر سیلز بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔