LIVE

دیر میں نسوار کی قیمت بڑھ گئی، معاہدے کی کاپی وائرل

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

50 روپے کی 3، 100 روپے کی 7 اور 200 روپے کی 14 ٹکیاں فروخت کی جائیں گی، معاہدے کا متن۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں نسوار کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

ضلع دیر کے نسوار فروشوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر کیا گیا معاہدہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

وائرل معاہدے کے مطابق تیمر گرہ، بلامبٹ منڈا اور دیگر علاقوں میں نسوار 23 ستمبر سے 20 روپے فی ٹکی ہوگی۔

معاہدے کے مطابق 50 روپے کی 3، 100 روپے کی 7 اور 200 روپے کی 14 ٹکیاں فروخت کی جائیں گی۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دیر یا باجوڑ میں بھی نسوار اسی فیصلے کے مطابق فروخت کی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق نسوار فروشوں پر فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ساتھ ہی ایک ماہ کیلئے دکان بھی بند کردی جائے گی۔

نسوار فروشوں کے معاہدے کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

سینیئر صحافی نعمت خان نے لکھا کہ ‘مہنگائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، دیر تو خیبرپختونخوا کی حکمران پارٹی کے ہاتھ سے گیا‘۔

طارق بٹ نامی صارف کا کہنا تھاکہ ‘لو جی ظالمو نے نسوار بھی 20 روپے کی کردی ہے‘۔