LIVE

کراچی میں سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ایل این گیس پائپ لائن کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا: فائل فوٹو

کراچی میں آج رات سے پیر کی صبح تک سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ایل این گیس پائپ لائن کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا جس کے باعث کراچی میں سی این جی کی بندش ہوگی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی میں سی این جی آج رات 11 بجے سے پیرکی صبح 8 تک بند ہوگی  جب کہ آج رات 11 بجے سےکےا لیکٹرک اور نوری آباد کے بجلی گھر کو بھی گیس کی کمی ہوگی۔