LIVE

اقوام متحدہ: بصارت سے محروم پاکستانی مندوب کا کشمیر پر بھارت کو ٹھوس جواب

ویب ڈیسک
September 25, 2021
 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم نے بصارت سے محرومی کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور کشمیر کے معاملے پر بھارت کو ٹھوس جواب دیکر سب کے دل جیت لیے۔

جنرل اسمبلی میں صائمہ سلیم نے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی صائمہ سلیم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ زبردست طریقے سے اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صائمہ بصارت سے محروم ہیں لیکن جس انداز سے انہوں نے بات کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل ہر چیز کو دیکھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ صائمہ سلیم پاکستان کی بصارت سے محروم پہلی سول سرونٹ اور ایک سفارتکار ہیں۔