LIVE

کراچی میں بیوی اور بیٹی کا قاتل گرفتارکرلیا گیا

ویب ڈیسک
September 25, 2021
 

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں پولیس نے بیوی اور  بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم زاہد نے اپنی بیوی کو اکتوبر 2019 میں گھر میں گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

 ملزم کی بیوی قتل کے وقت 7 ماہ کی حاملہ تھی، قتل کرنے کے بعد ملزم اندرون سندھ فرار ہوگیا تھا۔

ڈاکس انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم زاہدکو مچھر کالونی سے گرفتارکرلیا ہے جس نے بیوی اوربیٹی کےقتل کا اعتراف کرلیا ہے۔