LIVE

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، چھاچھرو، چیلہار  اور گردو نواح میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد انتقال کرگئے۔

آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک 8 سال کا بچہ اور 4 خواتین جاں بحق ہوئیں جبکہ دو لڑکیاں زخمی بھی ہوئیں۔

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 12 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد بکریاں اور اونٹ بھی ہلاک ہو گئے۔