LIVE

اسپینش فٹبال لیگ : ریال میڈرڈ اور ویا ریال کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

ریال میڈرڈ کے ہوم گراونڈ پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں —فوٹو: لالیگا ٹوئٹر

اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا میں ریال میڈرڈ اور ویا ریال کے درمیان مقابلہ   بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

ریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور میچ  بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

اسپینش فٹبال لیگ میں 17 پوائنٹس کے ساتھ ریال میڈرڈ کی برتری برقرار ہے ۔

اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا میں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس ٹیبل پر برتری کے حصول کیلئے جدوجہد جاری ہے، ٹاپ چار ٹیموں کے درمیان صرف چار پوائنٹس کا فرق ہے۔

واضح رہے کہ اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل 'جیو سپر ' سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔