LIVE

روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج بھی  روپیہ گراوٹ کا شکار رہا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انٹربینک میں ڈالر37 پیسے مہنگا ہوا ہے اورکاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 169 روپے 97 پیسے ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 20 پیسےمہنگا ہوکر 171 روپے 80 پیسےکا ہوگیا ہے۔