LIVE

شرمیلا فاروقی مریم نواز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر مریم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریف کی/ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی لیگی رہنما مریم نواز کے ڈریسنگ سینس سے خاصی  متاثر نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی۔ 

شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ پہلے کیا خریدا گیا جوتے یا لباس؟ لیکن خاصا متاثر کن ہے۔

تصویر میں مریم نواز کو گرے اور وائٹ کلر کی پرنٹڈ قمیض اور  ٹراؤزر میں دیکھاجاسکتا ہے ، تصویر میں مریم نواز نے کپڑوں کے پرنٹ سے ہم رنگ جوتوں کا  بھی انتخاب کیا ہے۔