LIVE

ویڈیو: سابق امریکی فوجی عبدالغنی کی حاضر دماغی، مگرمچھ کو کوڑے دان میں بند کردیا

ویب ڈیسک
September 30, 2021
 

امریکا کے سابق فوجی عبد الغنی ملک نے حاضر دماغی اور مہارت سے گھر میں گھسنے والے مگر مچھ کو کچرے کے ڈبے میں بند کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سابق فوجی عبد الغنی کو  کچرے کے ڈبے کے ذریعے مگر مچھ کو  قابو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مگرمچھ آیا تو اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے ،عبد الغنی نے کچرے کے ڈبے کا رخ مگرمچھ کی طرف کرکے ڈبے کو آگے بڑھانا شروع کردیا اور  جانور کو نقصان پہنچائے بغیر قابو کرلیا۔

بعد ازاں  ویڈیو میں عبد الغنی کو مگر مچھ کو  گھر سے دور لےجا کر چھوڑ تے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔