LIVE

سرکاری افسران کو موبائل فون پر’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
September 30, 2021
 

حکومت بلوچستان نے سرکاری افسران کو موبائل فون پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتظامی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اپنے موبائل فون میں پاکستان زندہ باد کی رنگ ٹون لگائیں گے۔

سرکاری ہدایت نامے میں پاکستان زندہ باد رنگ ٹون لگانے کے لیے مختلف موبائل فون کمپنیز کے ایس ایم ایس کوڈ بھی بتائے گئے ہیں۔