LIVE

ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 01, 2021
 

10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 97822 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 97822 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 31 ڈالر اضافے سے 1754 ڈالر فی اونس ہے۔