LIVE

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوابدیدی فنڈکی رقم واپس کردی

ارشد عزیز ملک
October 02, 2021
 

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے غیر معمولی طور پر صوابدیدی فنڈکی رقم واپس کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے فنڈکا استعمال صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت یہ فنڈ قبائل کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرے۔

گورنر خیبرپختونخوا کو ہرسال ضم شدہ اضلاع کیلئے فنڈ ملتے تھے۔ تین برسوں کے دوران اکاؤنٹس میں 9 کروڑ  60 لاکھ روپےجمع ہوئے۔ تاہم گورنر شاہ فرمان نے پچھلے 2 برس کے دوران فنڈز کو استعمال نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق فنڈکااستعمال خالصتاً گورنر کی صوابدید پر تھا اور اب فنڈکا استعمال صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

گورنر کے پی نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت فنڈز قبائل کی ترقی اورخوشحالی پرخرچ کرے۔