LIVE

ویڈیو: مگر مچھ نے اپنی ویڈیو بنانے والے ڈرون کے پرخچے اڑا دیے

ویب ڈیسک
October 02, 2021
 

جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے دوران اکثر و بیشتر حیرت انگیز واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں بھی رپورٹ ہوا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شمالی آسٹریلیا کے ڈاروین شہر  کے وائلڈ پارک کی جھیل میں دستاویزی فلم کی عکس بندی کے دوران ایک مگرمچھ نے نچلی پرواز کرنے والے ڈرون پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پارک انتظامیہ کو ٹوٹا پھوٹا ڈرون دو ہفتے بعد ملا جس کے میموری کارڈ میں ویڈیو محفوظ تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جھیل میں موجود مگرمچھ اپنی طرف آنے والے ایک ڈرون کیمرے پر جھپٹ پڑتا ہے اور اسے ایک ہی لمحے میں اپنے نوکیلے دانتوں میں دبوچ لیتا ہے۔