LIVE

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 02, 2021
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہے۔

10گرام سونےکی قدر 343 روپے بڑھ کر 98 ہزار 165 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 7 ڈالر اضافے کے بعد 1761 ڈالر فی اونس ہے۔